کھیل نوجوانوں میں صحت مند مقابلہ کا رحجان پیدا کرتے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قومی اسمبلی کے رُکن ملک محمد عزیر خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلے نہ صرف نسل نو کی ذہنی و جسمانی نشوونما کا ذریعہ ہیں بلکہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں مقابلہ بازی کا رحجان پیدا کر کے ان کی صلاحیتوں میں بھی نکھار پیدا کیا جا سکتا ہے اس لئے حکومت ہر سطح پر سپورٹس سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں ضلع
www.khushabnews.com
 کونسل خوشاب کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے سالانہ شوٹنگ والی بال فلڈ لائٹ چیلنج شو میچ میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلع کونسل خوشاب کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ, چیئرمین ڈسٹرکٹ یوتھ کونسل ملک سمیع الحق اعوان , ممبرانِ ضلع کونسل ملک طارق اعوان, ملک ہادی بخش اعوان, اکرم خان نیازی سمیت والی بال کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ملک عزیر خان نے کہا کہ ضلع کونسل کی جانب سے منعقد کرائے جانیوالے اس خوبصورت میچ سے لوگوں کو معیاری تفریح کا موقع ملا۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔ اُنھوں نے خوبصورت میچ کے انعقاد پر ضلع کونسل خوشاب کے یوتھ ممبر ملک سمیع الحق اعوان اور آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ممبران کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر حاجی نوید بھٹہ کلب منڈی بہاؤالدین اور سیف خان بلوچ کلب فیصل آباد کی ٹیموں کے مابین والی بال کا سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جو سیف خان بلوچ کلب فیصل آباد نے جیت لیا۔ میچ کے اختتام پر معزز مہمانِ خصوصی ملک عزیر خان ایم این اے نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔



;
کھیل نوجوانوں میں صحت مند مقابلہ کا رحجان پیدا کرتے ہیں کھیل نوجوانوں میں صحت مند مقابلہ کا رحجان پیدا کرتے ہیں Reviewed by Khushab News on 11:58:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.