ہیلتھ ویک و جشن آزادی کی تیاریاں




ہیلتھ ویک کی تیاریاں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت پنجاب محکمہ صحت کی جانب سے ضلع خوشاب میں ہیلتھ ویک منانے کی یتاری مکمل کر لی گئی ہیں اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا ۔تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنذرحیات مجوکہ ،ڈاکٹر راؤ گلزار ،ڈاکٹر سرفراز سیال ،بی ایچ یوز اور آر ایچ سی سٹاف موجودتھا ۔سی ای او ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے بتایا کہ ہیلتھ ویک 15 اگست تا 19 اگست تک منایا جائیگا ۔جس میں شو گر،بلڈپریشر،ایچ بی ،ٹی بی اور د مہ کی بیماری کے مفت ٹیسٹ ہونگے نیز حاملہ خواتین کا الٹرا ساؤنڈ بھی کیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ ان بیماریوں کی تشخیص کے بعد حکومت پنجاب کی ہدایت پر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائینگی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ ویک کا انعقاد ڈی ایچ کیو ہسپتال ،تما م تحصیل ہیڈ کواٹر ز ہسپتا لوں ،بی ایچ یوز بندیال ،شمار،بجار،کھوڑا،اوچھالی ، چن ،تلوکر اور آر ایچ سی پدھراڑ اور ہڈالی کے ہیلتھ سنٹروں پر ہو گا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان ہسپتالوں پر آئیں اور حکومت پنجاب کی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں ۔ تقریب میں ان ہیلتھ سنڑوں پر ڈیٹا تیار کرنے کے لئے ٹیب دیئے گئے ۔ڈیٹا تیار کرنے اور ٹریننگ کے لئے ڈی سی کانفرنس ہال میں ایک ویڈیو لنک کے ذریعے ٹریننگ بھی دی گئی ۔قبل ازیں تقریب میں یہ بھی بتایا گیا کہ 15 اگست تا 19 اگست تک ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بھی ہفتہ منایا جائیگا ۔جس میں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر آگاہی دیں گی اور بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے ادویات بھی فراہم کریں گی ۔تقریب میں صحت کے حوالے سے فسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر وں بچوں کو انعامات اور غبارے بھی دیئے گئے
www.khushabnews.com

جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ نے اپنے آفس کے کمپلیکس میں یوم آزادی کی ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال 70 واں یوم آزادی بڑی حب الوطنی اورشاندار طریقے سے منایا جا رہا ہے تا کہ نئی نسل اپنے بزرگوں کی قربانیوں سے روشناس ہو اور وہ اپنے وطن عزیز کی ترقی اور استحکام کے لیے اچھا کردار ادا کریں ۔تقریب میں منیجر صنعت زار ثمینہ راجہ ،محکمہ سوشل ویلفیئر کا سٹاف ،این جی اوز کے اراکین اور سماجی کارکن موجود تھے ۔تقریب میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر ،ملی نغمے اور قومی ترانہ پڑھا گیا ۔تقریب میں منیجر صنعت زار ثمینہ راجہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔بعد ازاں ڈیف اینڈ ڈمب سکول جوہرآباد میں یوم آزادی کی حوالہ سے سپورٹس گالا کا انعقاد بھی ہوا اس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ تھے ۔سپورٹس گالا میں ڈی ایس پی لیگل ملک جاوید جسراء سکول ہیڈ ماسٹر عنائیت اللہ نیازی ،اساتذہ ،سپیشل سکول کے بچوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔سپورٹس گالا کی تقریب میں سپیشل بچوں کے درمیان کرکٹ میچ ،اتھلٹیکس ،میوزیکل چیر اور دیگر کھیلوں کی مقابلے ہوئے تقریب میں قومی نغمے اور تقاریر بھی کی گئیں ۔تقریب کی آخر میں پو زیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو انعامات دیئے گئے ۔ 
یوم آزادی کی تقریبات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے زیر اہتمام بمقام ضلع کونسل 14 اگست کے روز یوم آزادی کی تقریب شاندارروایات کے مطابق منعقد ہو گی ۔پروگرام کے مطابق صبح 8 بجے مہمانوں کی آمد ،9 بجے پرچم کشائی ،ساڑھے نوبجے تلاوت قران پاک و نعت ،9 بج کر پندرہ منٹس پر ملی نغمے ،ساڑھے 9 بجے خطاب ہوگا ۔اس روز ساڑھے دس بجے شجر کاری کا پودا بھی لگایا جائیگا ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈی سی کمپلیکس میں بھی 14 ۔اگست کو صبح ساڑھے آٹھ بجے تقریبات کا آغاز ہو گا ۔تقریبات میں پرچم کشائی گارڈ آف آنرز اور دیگر پروگرام منعقد ہو نگے ۔علاوہ ازیں ڈی پی ایس انٹر کالج جوہر آباد میں بھی 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات ہونگی جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر مہمان خصوصی ہونگے ۔

 ۔
;
ہیلتھ ویک و جشن آزادی کی تیاریاں ہیلتھ ویک و جشن آزادی کی تیاریاں Reviewed by Khushab News on 9:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.