جمعہ 4 اگست کا اخبار



سمیع اعوان یوتھ ممبر کے عہدے پر بحال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یوتھ ممبر ضلع کونسل ملک سمیع الحق اعوان کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے یوتھ ممبر کے عہدے پر بحال کردیا۔چند روز قبل الیکشن کمیشن اسلام آباد نے درخواست گزار ملک امیر حیدر سنگھا کی درخواست پر عمر چھپانے کے الزام میں یوتھ ممبر کے عہدے سے معطل کردیا تھا ۔جس کے خلاف سمیع الحق اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ اپیل دائر کی تھی ۔

ڈاکٹروں کی دوسرے روز بھی ہڑتال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع خوشاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے لاہور کے ینگ ڈاکٹرز پر 

مبینہ پولیس تشدد کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال کی۔ جمعرات کے روز ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد ‘ چاروں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور ضلع بھر کے دیہی و بنیادی مراکز صحت میں آؤٹ ڈور کے شعبے مکمل طور پر بند رہے اور صرف ایمرجنسی مریضوں کو چیک کیا گیا۔ جس کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے کہا ہے کہ لاہور میں پر امن احتجاج کرنیوالے ڈاکٹروں پر تشدد پولیس گردی کی بدترین مثال ہے۔ پنجاب پولیس کو انسانیت کے مسیحاؤں کیساتھ یہ سلوک زیب نہیں دیتا۔ اُنھوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز تنہا نہیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اُن کیساتھ ہے۔ حکومت اُن کے مطالبات فی الفور تسلیم کرے اور اُن پر تشدد کرنیوالے پولیس ملازمین کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔ 


ریسکیو ون ون ٹوٹو کی کاکردگی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریسکیو1122خوشاب کو جولائی میں 8950کالز موصول ,ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ٓافیسر ریسکیو 1122خوشاب ڈاکٹر نیئر عالم خان نے کہا کہ ریسکیو 1122خوشاب کو گزشتہ ماہ میں 8950 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 768کالز ایمرجنسی کی تھیں۔گزشتہ ماہ میں 183 روڈ ٹریفک کے حادثات رونما ہوئے ۔اسی طرح 446 میڈیکل کی کال آئیں جو کہ گزشتہ ماہ کی میڈیکل ایمرجنسیزسے زیادہ آئی ہیں۔ 6آگ لگ جانے کی ایمرجنسیز ٓائیں۔ 26 کرائم کے واقعات رونما ہوئے،3ڈوبنے کے واقعات پیش آئے ، ایک بلڈنگ کلیپس، او ر 103 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے ، چھت سے گر جانے ،زہریلے جانور کے کاٹنے کی ایمرجنسیز شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ میں 56معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ725زیادہ متاثرہ لوگوں کو طبی امداد مہیا کر کے بروقت ہسپتال میں پہنچایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122خوشاب نے مقررہ رسپانس ٹائم میں 795 متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد دیکر ریسکیو کیا۔
www.khushabnews.com


نورپور تھل گندگی کا ڈھیر بن کر رہ گیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیوریج نظام تباہ، جابجاکوڑا ، نورپوتھل مسائلستان بن گیاگلیاں جوہڑوں میں تبدیل، قبرستان جانیوالے راستے میں پانی
 جمع اصلاح احوال کا مطالبہ35سال گزرنے کے باوجود تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل کو خوبصورت بنایاجا سکا اور نہ ہی عوامی مسائل حل ہو سکے ۔علاقہ مسائلستان بن چکا ہے ۔جابجا کوڑا کرکٹ ڈھیر اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔گلیوں میں گندہ پانی کھڑا ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ چکے ہیں قبرستان جانیوالے رستوں پر پانی جمع ہوچکاہے ۔جبہ واٹر سپلائی کے نظام میں بہتری نہیں لائی جا سکی۔عوامی سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔


ایم سی خوشاب کے ملازم پنشن سے محروم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایم سی خوشاب کے ریٹائرڈ ملا زمین کو 3ماہ سے پنشن کا انتظارمحکمہ تعلیم کے افسران اور چیئر مین بلدیہ مل کر رکاوٹیں دور کریں ، حاجی یونس و دیگر،محکمہ تعلیم اور میونسپل کمیٹی حکام کے درمیان دفتری امور طے نہ ہو نے کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ کو گزشتہ تین ماہ سے پنشن کی ادائیگی نہیں ہو سکی ۔ریٹائرڈ ملا زمین محکمہ تعلیم اور میونسپل کمیٹی دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں ۔ ریٹائرڈ ٹیچر حاجی محمد یونس و دیگر نے محکمہ تعلیم کے افسران اور چیئر مین میونسپل کمیٹی خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ باہمی مشاورت سے دفتری امور میں حائل رکاوٹیں دور کریں تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی ممکن اور وہ معاشی مشکلات سے نجات حاصل کر سکیں ۔


جشن آزادی شایان شان منانے کا فیصلہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آج ڈپٹی کمشنر آفس کے کمپلیکس میں اے ڈی سی جی عبدالحمید سنبل کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہو ا۔جس میں وائس چیئرمین و سپکیر ضلع کونسل خوشاب مسعود نذیر راجٹر ایگری کلچر ،سوشل ویلفیئر ،پولیس ، لائیو سٹاک ،نائب تحصیلداران نوشہرہ ،ہڈالی ،قائد آباد ،نمائندہ ماڈل بازار،اے ڈی کالجز ،سی او میونسپل کمیٹی جوہر آباد ، سمیت ضلعی افسرا ن نے شرکت کی ۔اجلاس میں تمام محکموں سے اے ،ڈی ،جی عبدالحمید سنبل نے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ڈی ایف او ایگرکلچر نے بتایا کہ ان کا پروگرام 10 اگست کو ترتیب دیا گیا ہے جس میں وہ کسانوں کے ساتھ اپنے دفتر میں چراغاں جھنڈیاں اور پرچم لگا یا جائے گا ۔مسعود نذیر راجڑ نے بتایا کہ ضلع کونسل میں اس سال جشن آزادی کابہت بڑا پروگرام کیا جائے گا ۔جس کی تحت کرکٹ اور والی بال کے مقابلے کرائے جائیں گے ۔اور ہسپتال میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی ۔ماڈل بازار کے عہد ید اران نے اجلاس کو بتایا کہ اس سال جشن آزادی کے پروگرام 8 اگست سے شروع ہونگے۔ جس میں نہ صرف نامور گلوکار آئیں گے بلکہ بچے بھی قومی نغموں میں حصہ لیں گے ۔نائب تحصیلدار نے بتایا کہ خوشاب بازار میں لائیٹنگ اور جھنڈیاں لگائی جائیں گی اور ہر یونین کونسل مل کر بڑے سکولوں میں فنگشن کریں گی ۔قائد آباد میں رکن صوبائی اسمبلی ملک وکرم الہٰی بندیال کے زیر اہتمام جشن آزادی کے پروگرام ترتیب دے گئے ہیں ۔ریسکیو 1122 کے آفیسر نیئر عالم نے بتایا کہ خوشاب ؍ جوہر آباد میں کی پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں 5 ایمبولینسز مقرر کی گئی ہیٰں اور جہلم پل پر ان کا عملہ تعینات ہو گا ۔اس کے ساتھ ریسکیو کا عملہ ڈی سی آفس میں بھی سلامی کے لیے پیش ہو گا ۔اے سی نوشہرہ کے زیر اہتمام نوشہرہ میں میو نسپل کمیٹی میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی اور پرچم اور جھنڈیاں لگائی جائیں گی ۔میو نسپل کمیٹی خوشاب اور ہڈالی ہسپتال میں مٹھائی ،پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کا ایک پروگرام منعقد کریں گی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیا ز احمد مانگٹ نے بتایا کہ 8 اگست کو سوشل ویلفیئر اور پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے ایک واک کا اہتمام کیا جائے گا جو کالج چوک سے شروع ہو گی اور 7 اگست کو نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ۔12 اگست کو سپشل ایجوکیشن کی جانب سے سپورٹس گالا کا ہتمام کیا گیا ہے ۔اے ،ڈی ،سی جی عبدالحمید سنبل نے کہا کہ تمام محکمے اپنے طور پر اپنے اپنے دفاتر میں چراغاں اور قومی پرچم لہرانے کا اہتمام کریں ۔آخر میں دی ایس پی صدر طارق نے کہاکہ تمام محکمے تقریبات کے اہتمام کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کا انتظام کریں اور اگر کسی کے پاس سکیورٹی نہیں ہے تو ہمیں بروقت اطلاع کریں ۔تاکہ سکیورٹی کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے ۔
;
جمعہ 4 اگست کا اخبار جمعہ 4 اگست کا اخبار Reviewed by Khushab News on 12:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.