لیزر سکریپر کی قرعہ اندازی


Image result for laser scraperخوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت پنجاب کی سبسڈی پالیسی کے تحت کسانوں اور زمینداروں میں لیزر سکریپر کی تقسیم کے حوالے سے قرعہ اندازی کی تقریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالحمید سنبل کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں ڈسٹرکٹ واٹر مینجمنٹ افتخار چغتائی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد
www.khushabnews.com
 خان سمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سبسڈی سکیم کے تحت لیزر سکریپر کے حصول کیلئے کسانوں کی جانب سے دی جانیوالی 54درخواستوں پر غور و خوض کیا گیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے کسانوں کو چودہ سکریپر مشینوں فراہم کی گئیں۔ تحصیل خوشاب کے کاشتکاروں کو چھ‘ قائدآباد کے کاشتکاروں کو پانچ‘ نورپورتھل کے کاشتکاروں کو دو اور تحصیل نوشہرہ کے ایک کاشتکار کو سکریپر مشین دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالحمید سنبل نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کو لیزر سکریپر مشینوں کی فراہمی پر سوا دو لاکھ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ 
مردانہ کمزوری کا ایسا علاج











;
لیزر سکریپر کی قرعہ اندازی لیزر سکریپر کی قرعہ اندازی Reviewed by Khushab News on 7:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.