چیئرمیں بلدیہ جوہرآباد پر ذاتی مفادات کا الزام

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی جوہرآباد کا اجلاس کنوینئر ملک اکرم شہزاد اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلدیہ کے چیئرمین ملک حاجی اشرف اعوان سمیت کونسلروں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیہ کے بائی لاز کی منظوری دینے کے علاوہ سیٹلائٹ ٹاؤن نمبر2 جوہرآباد کی واٹر سپلائی ٹینکی کے پارک میں 23 دوکانیں تعمیر کرنے کے منصوبہ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جوہرآباد کے مختلف چوراہوں کو
www.khushabnews.com
 شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 22لاکھ روپے مالیت کے ٹریکٹر کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے کنوینئر ملک اکرم شہزاد اعوان نے بتایا کہ بلدیہ کے ایوان نے جنرل بس سٹینڈ جوہرآباد میں ایک اور مسافر خانہ تعمیر کرنے کے منصوبہ کی بھی منظوری دی۔ اُنھوں نے بتایا کہ اجلاس میں ایک کونسلر عبدالمنان خان اور  کونسلر افضال کے درمیان  تلخ کلامی اور  غیر پارلیمانی الفاظ کا تبادلہ ہواجس پر کنوینئر نے یہ معاملہ ڈسپلن کمیٹی کے حوالے کر دیا۔ اجلاس میں ایک کونسلر ملک امیر سنوانسی نے بلدیہ کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعمیر ترقی کے کاموں میں اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک حاجی محمد اشرف اعوان نے کہا کہ وہ شہر کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور خلوصِ نیت سے شہریوں کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ حاسدین کی تمام سازشوں اور مخالفتوں کے باوجود وہ شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔ دریں اثناء بلدیہ جوہرآباد کی ڈسپلن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسلر عبدالمنان خان پر بلدیہ کے اجلاسوں میں چار ماہ تک شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جبکہ عبدالمنان خان کا کہنا ہے کہ بلدیہ جوہرآباد میں ہونے والی کرپشن اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی پر اس میں ملوث لوگ آپے سے باہر ہوکر ایوان کا ماحول سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کررہے ہیں۔
;
چیئرمیں بلدیہ جوہرآباد پر ذاتی مفادات کا الزام چیئرمیں بلدیہ جوہرآباد پر ذاتی مفادات کا الزام Reviewed by Khushab News on 7:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.