ہائی سکول نمبر 4 میں موک ایکسرسائز

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122خوشاب کے زیراہتمام گورنمنٹ بوائز سکول نمبر4 خوشاب میں اساتذہ اور طلبا کے لئے دہشتگردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آگاہی لیکچر اور موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122
www.khushabnews.com
 خوشاب ڈاکٹر نیئر عالم خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس آگاہی لیکچر اور موک ایکسر سائز کا مقصد اساتذہ اور طلباء میں دہشتگردی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے اور ان کو وہ تربیت دینی ہے جس میں کم سے کم نقصان ہوتے ہوئے اپنا بچاؤ کیا جائے اور ایسی صورتحال سے بہتر طریقے سے نمٹا جائے۔ مزید اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کو عملی تربیت دیتے ہوئے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اقبال الحسن نے بتایا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کرنا ہر شہری پر لازم ہے تاکہ ہم اپنا کم سے کم نقصان کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کی صورت میں اگر اساتذہ اور طلباء اپنے آپ کو کمروں تک محدود کر لیں اور بھاگنے اور دوڑنے اور شور کرنے سے گریز کریں تو ہم بہت بڑے جانی نقصان سے بچ سکتے ہیں۔اس موقع پرہنگامی انخلاء کے طریقوں اور آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلباء نے حصہ لیا۔ آخر میں گورنمنٹ بوائز سکول نمبر4 کے پرنسپل کاشف اعجازنے ریسکیو افسران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریسکیو 1122کی طرف سے دی گئی تربیت اور معلومات سے اساتذہ اور طلباء کا بہت فائدہ ہوا ہے اور ان معلومات پر عمل کر کے ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بہتر طریقے سے نبردآزما ہو سکتے ہیں۔
;
ہائی سکول نمبر 4 میں موک ایکسرسائز ہائی سکول نمبر 4 میں موک ایکسرسائز Reviewed by Khushab News on 7:12:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.