چور گرفتار، متعدد موٹر سائیکل برآمد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد پولیس نے ایک موٹر سائیکل چور ارشد اعوان ساکن جبی اور ایک نقب زنی کی وارداتیں کرنیوالے چور شمشاد ساکن کندیاں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 11چوری شدہ موٹر سائیکل اورچوری شدہ مال برآمد کر لیا ۔ ڈی ایس پی فرخ سہیل سندھو اور ملک عبدالرحمن نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ پولیس تھانہ جوہرآباد صدر اور تھانہ جوہرآباد سٹی کے علاقہ سے چوری ہونیوالے موٹر سائیکلوں کے چار مالکان کو اُن کے موٹر سائیکل برآمد کر کے دے دیئے گئے ہیں جبکہ باقی سات افراد کو موٹر سائیکل چور سے برآمد شدہ رقم نقدی کی صورت میں دے دی گئی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ پولیس نے نقب زنی کی وارداتیں کرنیوالے ایک چور شمشاد سے بھی نقب زنی کا مال برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں۔

www.khushabnews.com

;
چور گرفتار، متعدد موٹر سائیکل برآمد  چور گرفتار، متعدد موٹر سائیکل برآمد Reviewed by Khushab News on 9:25:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.