عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، آصف بھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوام کو مسائل سے نکالنا ن لیگ کی ترجیح ہے ، آصف بھا،خوشاب میں جلد سڑکوں کا جال بچھا دیا جائیگا،صوبائی وزیر ملک آصف بھا ایڈوکیٹ نے نو کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والی موضع نامیوالی سے جندران براستہ ٹھٹی کلرانی ، خیر پور، اڑیک پور ولنک روڈ آٹھ کلو میٹر کارپٹ سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب، ،صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز
www.khushabnews.com
 شریف کے وژن کے تحت عوام کو درپیش سفری مشکلات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے موسم میں علاقہ مکین محصور ہوکررہ جاتے جس وجہ سے مردوخواتین کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا تھا سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔اندرال روڈ ۔احمد آباد موٹروے لنک روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا
 آغاز ہوگاروڈز پروگرام کے تحت نئی سڑکات کی تعمیر اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ اس پروگرام کے تحت دور افتادہ اور پسماندہ علاقے براہِ راست شہروں سے مربوط ہو جائینگے ۔ نامیوالی کے قریب منعقدہ خوشاب جندران روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ بہت جلد ضلع بھر میں نئی سڑکوں کا جال بچھا دیا جائیگا۔ عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنا اور انہیں بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر مہیا کرنا مسلم لیگ ن کی پہلی ترجیح ہے ۔ اس موقع پر۔حلقہ کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔مصور حسنین خان کی جانب سے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں یوسی سندرال کے سابق ناظم امداد حسین ،سابق نائب ناظم اقبال بلوچ ،ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ شفقت بلوچ سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔


;
عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، آصف بھا عوام کے مسائل  حل کرنا اولین ترجیح ہے، آصف بھا Reviewed by Khushab News on 7:23:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.