ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہنگامہ آرائی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں کینسر میں مبتلا معمر مریضہ کے انتقال پر متوفیہ کے لواحقین نے مشتعل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کی کارڈک مشین ‘ ای سی جی مشین اور دیگر سامان توڑ دیا۔ ہسپتال کے میڈیکل ‘ پیر امیڈیکل و نرسنگ سٹاف کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے متوفیہ کی میت لے کر واپس چلے گئے۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے ہسپتال کے ایڈمن آفیسر عمار ناظم ملک کی مدعیت میں
www.khushabnews.com
 متوفیہ کے بیٹے سعادت حسین وغیرہ کیخلاف زیر دفعات 440‘ 506‘147‘149اور186ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق موضع لکو کی رہائشی ایک معمر صاحب خاتون دُختر محمد شیر کو جو کینسر کے مرض میں مبتلا تھی ہسپتال داخل کرایا گیا جو دورانِ علاج انتقال کر گئیں‘ متوفیہ کے لواحقین نے الزام لگایا کہ صاحب خاتون کی موت ڈاکٹر کی غفلت اور بروقت آکسیجن نہ ملنے کے سبب ہوئی جس پر مشتعل ہو کر اُنھوں نے ہسپتال کے 25لاکھ روپے مالیت کے ای سی جی مشین‘ کارڈک مانیٹر‘ کپ بورڈ ‘ بیڈ اور ہسپتال کا دیگر سامان توڑ دیا اور ہسپتال کے سٹاف کیساتھ بدتمیزی کی۔ ہسپتال میں ہونیوالی اس ہنگامی آرائی کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن جب پولیس موقع پر پہنچی تو متوفیہ کے لواحقین توڑ پھوڑ کے بعد میت واپس لے کر گھر جا چکے تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہسپتال میں تعینات سیکورٹی سٹاف ہنگامہ آرائی کے دوران خاموش تماشائی بنا رہا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈی ایچ کیو ہسپتال بند کردیا گیا
;
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہنگامہ آرائی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہنگامہ آرائی Reviewed by Khushab News on 10:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.