پی پی 39 سے مضبوط امیدوار لائینگے، عمر اسلم اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ  عمران خان پاکستان کے محروم طبقہ کے لیے امید کی کرن بن چکے ہیں کرپشن کے خلاف جو اعلان عمران خان نے 1998میں کیا تھا آج پورا کر دیا گزشتہ روز پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے دفتر جوہرآباد میں پی پی 39 سے تعلق رکھنے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہ  سپریم کورٹ کے فیصلہ سے اب کوئی بھی کرپٹ سیاستدان اپنے اثر ورسوخ کی وجہ سے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا سپریم کور ٹ کے ججز اور جے آئی ٹی نے انصاف کا 
www.khushabnews.com
بول بالا کر کے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ ملک عمر اسلم اعوان نے مزید کہا کہ پی تی آئی کت ٹکٹ پر انشاللہ پی پی 39 سے ایک مضبوظ امیدوار سامنے لائینگے انہوں نے کہا ن لیگ سے تعلق رکھنے والی کچھ شخصیات بھی پی ٹی آئی میں آنے کے لیے رابطے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی پی ٹی آئی کی اصل ظاقت و قوت ہیں۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے پارٹی کو بہتر انداز میں منظم کرنے کے لیے مختف تجاویز بھی پیش کیں۔ جس پر ملک عمر اسلم اعوان نے ہر یونین کونسل میں دورہ کرنےاور گاوں محلے کی سطح پر تنظیم سازی کا اعلان کیا۔

آخر میں انہوں نے  پیرزادہ زوہیب شاہ اور راجہ ناصر کو انتہائی کم وقت میں منظم اور بامقصد میٹنگ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ شرکا کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ملک حسن اسلم اعوان ، ملک قاسم اعوان بھی موجود تھے۔نیز میٹنگ کے بعد ملک عمر اسلم اعوان اور ملک حسن اسلم اعوان یوتھ ونگ کے نوجوانوں میں گھل مل گئے اور انتہائی توجہ اور خندہ پیشانی سے فرداّ گرداّ نوجوانوں کی تجاویز کو سنااور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

;
پی پی 39 سے مضبوط امیدوار لائینگے، عمر اسلم اعوان پی پی 39 سے مضبوط امیدوار لائینگے، عمر اسلم اعوان Reviewed by Khushab News on 8:04:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.