حکیم کی دوائی نے حالت غیر کردی

Image result for ‫نیم حکیم‬‎
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عظمت کالونی جوہرآباد میں نیم حکیم کی دوائی کھانے سے 35سالہ نوجوان محمد شہباز ولد ممتاز کی حالت غیر ہو گئی۔ اُسے
 فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں بروقت طبی امدا ملنے سے اُس کی جان بچ گئی۔ محمد شہباز کی سات برس قبل شادی 
www.khushabnews.com
ہوئی تھی اور اُس کی کوئی اولاد نہ تھی۔ اس نے گذشتہ روز مقامی حکیم سے دوائی لی جسے کھاتے ہی اس کی حالت بگڑ گئی۔ جوہرآباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو نیم حکیموں اور عطائیوں سے نجات دلانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو حرکت میں لایا جائے۔ اس ضمن میں جب سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران کو عطائیت کیخلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 










;
حکیم کی دوائی نے حالت غیر کردی حکیم کی دوائی نے حالت غیر کردی Reviewed by Khushab News on 7:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.