عید کی چھٹیاں منسوخ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عیدا لاضحی کے موقع پر ریسکیو 1122خوشاب نے حادثات ،فائر،میڈیکل ،ریسکیو آپریشن اور دیگر تمام ایمرجنسیز کی صورت میں 24گھنٹے بر وقت طبی امداد فرا ہم کرنے کے سلسلہ میں ایمرجنسی پلان مرتب دے دیا ہے جس کے تحت تمام ریسکیو عملہ کی چھٹیاں منسوخ کے کے ایمرجنسی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ٓافیسر ریسکیو 1122خوشاب ڈاکٹر نیئر عالم خان نے میڈیا
www.khushabnews.com
 بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر کمیونٹی اینڈ سیفٹی آفیسر اقبال الحسن، کنٹرول روم انچارج محمد شکیل اور اسٹیشن کوآرڈینیٹر تصدق حسین بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہر خاص و عام کو ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ایمرجنسی سروس مہیا کرنا ریسکیو 1122خوشاب کی اولین ترجیح
مزید  پڑھیے:سمیرا ملک نے آصف بھا کیخلاف طبل جنگ بجادیا
 ہے ڈاکٹر نیئر عالم نے ریسکیو عملہ کو تلقین کی کہ ریسکیو عملہ ہر لمحہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے انہوں نے کنٹرول روم سٹاف کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی جبکہ کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر، وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے زریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی۔مزید ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز عید کے موقع پر جوہر آباد اور خوشاب کی عید گاہوں پر میڈیکل کوریج فراہم کریں گے ۔آخر میں ڈاکٹر نیئر عالم نے عید الاضحی کی آمد پر اہلیان خوشاب کو ڈھیروں خوشیوں کے ساتھ مبارک باد دی اور آگاہی پیغام دیا کہ عید کے موقع پر ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازم بنائیں متوازن غذا کا استعمال کریں اور گھروں سے جاتے وقت گیس کا مین والو اور بجلی کا مین سوئچ آف کر کے جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں جانی اور مالی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے



;
عید کی چھٹیاں منسوخ عید کی چھٹیاں منسوخ Reviewed by Khushab News on 8:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.