وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

ٹی ایچ کیو ، کی کارکردگی قابل اطمینان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی سی خوشاب چوہدری امجد بشیر نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم کے ہمراہ تحصیل اہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے بروقت مکمل ہونے کی ہدایت کی اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ بارے معلومات لیں ایم ایس ڈاکٹر ملک غلام سرور کی کارکردگی کو سراہا بعد ازاں تحصیل آفس کمپیوٹر سیکشن کادورہ کیا اس موقع پر نائب تحصیل دار محمد عظیم جسرا بھی موجود تھے۔
www.khushabnews.com
سٹاف کی کمی دوور کی جائے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سپیشل ایجو کیشن سنٹر کے انچارج چوہدری رضا الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سپیشل بچوں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ سپیشل افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکے شہری بھی سپیشل بچوں کو ان اداروں میں لازمی داخل کرائیں کیونکہ حکومت تعلیم کے ساتھ یونیفارم ماہانہ سکالر شپس اور دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں سٹاف کی کمی کو جلد پورا کردیا جائے گا اس موقع پر جے ایس آئی ٹی سائرہ چوہدری جے سی الفت حسین ملک اور طلبا کے والدین بھی موجود تھے۔

بارشوں سے نقصان کا ازالہ کیا جائے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) کسان بورڈ تحصیل نوشہرہ کا اجلاس صدر ملک اختر اسلام ہوا جس میں حالیہ بارشوں سے کھڑی فصلوں نقصانات کے بارے جائزہ لیا گیا اور حکومت پنجاب سے مالی معاونت کی استدعا کی گئی ملک اختر اسلام نے کہا کہ بلدیہ کی حدود میں جائیداد کی خرید وفروخت اشٹام پیپر کی بجائے رجسٹری کرائی جائے تاکہ آئے روز جائیداد کے تنازعات سے بچ سکیں۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 6:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.