بدھ 2 اگست ،وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
میاں نواز شریف کا دلوں پر راج ہے،عزیر خان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میاں محمد نواز شریف ہمارے دلوں کے قائد ہیں اور انہیں اقتدار حکومت سے باہر کیا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں میں انہی کا راج رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ایم این اے حلقہ 69ملک عذیر خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان میں شرافت ،دیانت ،تعمیروترقی اور تدبر کی سیاست متعارف کرائی اور یہ سفر پورے جذبے سے جاری رہے گا میاں محمد شہباز شریف کو مستقل وزیر اعظم نامزد کرنے کا فیصلہ نہایت احسن ہے اور میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور عوام کے جذبات کو مدنظر رکھ کر انہیں نامزد کیا ہے مسلم لیگ (ن) کے کارکن اورپاکستان کی عوام شریف خاندان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور مستقبل کی سیاست کا منظر نامہ میاں برادران کی سیاسی عظمت اور مقبولیت کو واضح کر دے گا میاں محمد نواز شریف ہمارے قائد اور میاں شہباز شریف ہمارے وزیر اعظم کی حیثت سے تعمیروترقی کے خواب کو حقیقت کے قالب میں ڈھالیں گے وزارت عظمی پر میاں برادران کی قیادت میں انکے شانہ بشانہ رہیں گے میاں محمد نواز شریف کا سیاسی عروج ہمیشہ رہے گا لیکن وقتی ابال والے سیاستدان عبرتناک شکست سے دوچار ہوں گے ۔www.khushabnews.com
انتقال پر ملال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد قدیر خان کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ میں ضلع بھر سے سینکڑوں 
افراد نے شرکت کی بعد ازاں آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔


وادی سون کو جرائم سے پاک کرنا مشن ہے، ایس ایچ او نوشہرہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ڈی پی اوکی ہدائت  کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے جسکے نہایت مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ذیشان باجوہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ کو جرائم سے پاک کرنا میرا مشن ہے علاقہ سے منشیات فروش،چوری،ڈکیتی اور دوسرے جرائم پیشہ افراد کی سر پرستی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا علاقہ کو امن کا گہوراہ بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم متعلقہ ڈی ایس پی اور ڈی پی او خوشاب کے حکم سے اس ذمہ داری کو پوری ایمانتداری سے پوری کریں گے میں چوبیس گھنٹے تھانے میں موجود ہو جس کسی کو بھی انصاف نہ مل رہا ہوں وہ مجھے بغیر کسی سفارش کے مل سکتا ہے اور میں ہر صورت میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکو انصاف دلواؤں گا ۔
;
بدھ 2 اگست ،وادی سون کی خبریں بدھ 2 اگست ،وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:24:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.