وادی سون ،جمعہ 11 اگست کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی  فرحان فاروق اعوان
انگہ فیلڈ اسسٹنٹ آفس کی بلڈنگ تباہ حال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دفتر فیلڈ اسسٹنٹ انگہ کی عمارت تباہ حال ،محکمہ خاموش۔تفصیلات کے مطابق وادی سون موضع انگہ کے پانچ گاؤں انگہ ،کوٹلی،اوگالی،شکر کوٹ اور سبھرال کا اکلوتا دفتر فیلڈ اسسٹنٹ انگہ متعلقہ محکمہ کی غفلت سے دیواریں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں علاقہ کے کسانوں کے فائدے کیلئے بننے والے اس دفتر کو عرصہ دراز سے عملہ فراہم نہ کیا گیا محکمہ نے لاکھوں روپے سے تیار ہونے والی عمارت کو نشئیوں نے آماجگاہ بنا رکھا ہے۔ منتخب عوامی نمائندوں ،ضلعی حکومت محکمہ زراعت اور پنجاب حکومت سے عوامی و سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

www.khushabnews.com

ایپکا ایجوکیشن یونٹ کی تقریب حلف برداری آج ہوگی 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایپکا ایجوکیشن یونٹ کے جنرل سیکرٹری ملک رضوان امیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا کی حلف برداری کی تقریب 11اگست بروز جمعہ کو دن11بجے سی ای او ایجوکیشن آفس کے حال میں منعقد ہو گی جسکی صدارت ایپکا ضلع خوشاب کے صدر ملک شفیع اعوان اور تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجو کیشن خوشاب عطاء اللہ شاہ ہو نگے تقریب کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت محکمہ تعلیم کے آفیسران بھی شرکت کریں گے ۔



انگہ نامعلوم افراد نے بجلی کاٹ دی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع انگہ کے محلہ شرقی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے مختلف گھروں کے بجلی میٹر کیبل کاٹ دئیے جس سے متاثرہ گھر کے رہائشیوں کو دشواری کا سامنا رہا ۔
کمسن لڑکا زرعی مشین سے گر کر جاں بحق
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ صدیق آباد میں چھٹی کلاس کا طالب علم محمد شعیب زرعی مشین پر سوار ہوتے وقت اچانک پاؤں کے پھسل جانے سے نیچے آگیا جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔



وادی سون میں لو ڈ شیڈنگ میں اضافہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا جس سے علاقہ بھر کے مکینوں کو دشواری کاسامنا ہے بالخصوص چھوٹے دوکانداروں جن کاکام بجلی سے چلتا ہے انکا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے کاروبار ٹھپ ہونے سے چھوٹے دوکاندار مشکلات کے دن گزارنے پر مجبور ہیں مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے۔



وادی سون میں فری کیمپ لگائے جائیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کی سماجی شخصیت قاضی اختر اسلام نے وادی سون کے ڈاکٹر ز سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر اظہر قاضی صاحب کی طرح وادی سون کے اندر فری میڈیکل کیمپ لگا کر غریب عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کریں قاضی اظہر صاحب 38سال سے وادی سون کے گاؤں مردوال میں فری آئی کیمپ لگا رہے ہیں جس سے کئی غریب لوگ مستفید ہو رہے ہیں وادی سون کے دیگر ڈاکٹرز کو بھی اسطرح کے کیمپ وادی سون میں لگانے چاہیے تاکہ غریبوں کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر میسر آ سکیں انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ غریب عوام صحت جیسی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکے ۔
؂ 
;
وادی سون ،جمعہ 11 اگست کی خبریں وادی سون ،جمعہ 11 اگست کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:25:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.