وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خود کشی کی کوشش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ میں 18سالہ لڑکی رُخسانہ دُختر محمد اکرم نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی تاہم اُسے بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا گیا‘ ہڈالی کی رہائشی اٹھارہ سالہ رُخسانہ اپنے والدین کے ہمراہ محنت مزدوری کیلئے نوشہرہ گئی ہوئی تھی وہاں اس کا اپنے اہل خانہ کیساتھ جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اُس نے زہریلی گولیاں کھائیں۔ حالت بگڑ جانے پر اُسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں شعبہ ایمرجنسی میں اس کا معدہ واش ہوا اور بروقت طبی امداد ملنے سے اُس کی جان بچ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


اکبر بلوچ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
خوشاب نیوز ڈٖاٹ کام)نیشنل پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک نذیر اعوان نے ڈیرہ غازی خان نیشنل پارٹی کے صدر اکبر بلوچ پر سردار بادشاہ قیصرانی کے غنڈوں کے قاتلانہ حملہ کی پرزور مزمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے سرداری اور جاگیرداری نظام کے خاتمہ کی جدوجہد سے بعض نہیں رکھ سکتے ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں شکست آپکا مقدر ہو گی ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قیصرانی کے غنڈوں کے خلاف کروائی کر انہیں گرفتار کیا جائے۔



انجمن بہبود مریضاں کا اجلاس
خوشاب نیوز ڈٖاٹ کام)انجمن بہبود ی مریضاں کے اراکین کا اجلاس ٹی ایچ کیو ہسپتال منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افتخار احمد چیمہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز احمد مانگٹ نے کی اجلاس میں تنظیم نو کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ مخیر حضرات سے عطیات لیکر مستحق افراد میں ان کی ضروریات کے مطابق ادویات خرید کر میڈیکل کیمپ لگوائے جائیں مس نجم النساء نے نے ہیلتھ ویلفیئرکمیٹی سے آگاہ کیا اور تنظیم کی سرگرمیوں کے بارے تفصیل دی اس موقع پر ڈاکٹر فاروق احمد اور تنظیم کے صدر عبدالحمید موجود تھے۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 6:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.