وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
زرعی آگاہی بارے تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچھالی میں پھل کی مکھی سے حفاظت کیلئے اور حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی سکیموں سے آگاہی پروگرام منعقد ہوا تقریب کے شرکا سے زراعت آفیسر ڈاکٹر ملک فاروق احمد نے پھل کی مکھیوں کے نقصانات اور اس کے تدارک سے معلومات فراہم کیں انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کے ساتھ جڑا ہوا ہے ان کو تمام موسمی سبزیات پھلوں کے بارے آگاہی کرتے ہیں جس سے یہاں کا پڑھا لکھا کاشتکار مستفید ہورہا ہے اور پیداوار میں اضافہ بڑھ رہا ہے اس موقع پر ملک سیف اللہ مبین الرحمن عبدالحمید www.khushabnews.comملک سلطان اکبر اعوان بھی موجود تھے۔
مناواں مسائل کا شکار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) موضع مناواں کے سماجی کارکن محمد رفیق خان قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا گاؤں پانچ سو افراد اور دو سو گھرانوں پر مشتعمل ہے ہمارے بنیادی مسائل میں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں واٹر سپلائی کا پانی نصف آبادی کو بمشکل پورا کرتا ہے برساتی نالے کے پانی بہاو سے گاؤں کا دیگر قصبات سے رابطہ منقطع ہوجاتا ہے مکین آج بھی جدید سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ جب الیکشن قریب آتے ہیں سیاسی نمائندے بڑے بڑے وعدے کرکے جاتے ہیں مگر کام ان وعدوں کے برعکس آٹے میں نمک برابر ہوتا ہے انہوں نے سیاسی نمائندوں 
سے مطالبہ کیا کہ ہمارے دیرینہ مطالبات پورے کئے جائیں تاکہ ہم بھی بیسویں صدی میں سکھ کی زندگی بسر کرسکیں۔
 اس خبر کو بھی پڑھیں: وارث کلو  سمیرا ملک کے خلاف کیا کرنیوالے ہیں
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.