جاوید اعوان، کرم الہی بندیال ن لیگ سے فارغ، سمیرا ملک کا دعویٰ

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پی پی 39اور پی پی40میں نئے امیدوار لائونگی ، سمیرا ملک کرم الٰہی بندیال اور جاوید اعوان (ن )لیگ کی طرف سے ٹکٹ کی امید نہ رکھیںضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ان کا گروپ آئندہ الیکشن میں ضلع کی تمام قومی وصوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گا ۔ بعض اخبارات  میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق انہوں نےکہا  کہ حلقہ این اے 69کے دو ذیلی صوبائی 
www.khushabnews.com
حلقوں پی پی 39اور پی پی 40سے ملک جاوید اقبال اعوان اور ملک کرم الٰہی بندیال کو کسی صورت مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں لینے دوں گی بلکہ یہاں نئے امیدوار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں اگر بڑی قربانی بھی دینی پڑی تو اس سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوار لائے جائیں گے جو عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ 
;
جاوید اعوان، کرم الہی بندیال ن لیگ سے فارغ، سمیرا ملک کا دعویٰ جاوید اعوان، کرم الہی بندیال ن لیگ سے فارغ، سمیرا ملک کا دعویٰ Reviewed by Khushab News on 7:24:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.