سون و یلی سیاسی بیٹھک کا فیسبک سے باہر پہلا قدم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ضلع خوشاب کی وادی سون کے حوالے سے بنائے گئے ایک گروپ سون ویلی سیاسی بیٹھک کے زیر اہتمام میٹرک کے طلباءوطالبات اور سکولز ہیڈز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد نوشہرہ میں ہوا- تقریب میں تحصیل نوشہرہ کے گورنمنٹ اور نجی  سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز اور سکولز ہیڈز کی بہترین کارکردگی کی بنیاد سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں- اس موقع پر ایس وی ایس
www.khushabnews.com
 بی کے ٹیم لیڈر ثاقب عبدالجبار اعوان نے کہا کہ ایس وی ایس بی وادی سون کے مسائل حل کرنے کے لئے عمل پیرا ہے اور اسی سلسلے میں
 تعلیمی شعبے میں یہ کاوش عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد صحت کے شعبے میں اقدامات اٹھائے جائیں گے- تقریب کے مہمان خصوصی احسان احمد اعوان ڈپٹی ڈی ای او نے اپنے خطاب میں منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور طلبہ و طالبات اور سکولز ہیڈز کے لیے نیک
 خواہشات کا اظہار کیا- اانہوں نے کہا کہ  س ایونٹ کو کامیاب بنانے میں کمیٹی کے تمام ممبرز نے کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے- مجھے قوی امید ہے کہ مستقبل میں علاقے کی بہتری اور فلاح کے لئے ایس وی ایس بی کے پلیٹ فارم سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو اسی جوش و جزبے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا- مہمان خصوصی نے تقریب کی انتظامیہ  کے ارکان ارشد اعوان سعودی عرب' بلال اعوان اٹلی' وسیم
 احمد اعوان' محمد عزیز اعوان سون ایڈ' ملک غیاث اصغر' ذیشان ٹیپو' طارق بن عبدالرزاق' ثاقب عبدالجبار' محمد سلطان اکبر' محمد ارشد اعوان' ملک فرید' خلیل اعوان' اشفاق حسین' ہمایوں اقبال کی  کوششوں کو سراہا- تقریب  مِیں یوسی مردوال کے  چیرمین ملک ہادی بخش' کونسلر ملک اعظم شہال' محمد آصف ملک اور جناب نذیر اعوان کفری کے علاوہ علاقہ کے معززین اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔-
...........
Special thanks to Sultan Akbar Awan


;
سون و یلی سیاسی بیٹھک کا فیسبک سے باہر پہلا قدم سون و یلی سیاسی بیٹھک کا فیسبک سے باہر پہلا قدم Reviewed by Khushab News on 9:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.