امریکہ کے دباو سے نجات کا وقت آگیا ، تنظیر الحسن

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے نائب امیر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی سے پاکستان کو امریکہ کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس لئے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ غلامی کی زنجیریں توڑ دے اور خود انحصاری کی پالیسی اپنا کر وطن عزیز کو بیرونی تسلط سے آزاد کرے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی دفترجوہرآباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے
www.khushabnews.com
 ہوئے اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے ملک نے مثالی قربانیاں دیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ ان قربانیوں کی قدر نہیں کی گئی۔ آج امریکہ ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے اس لئے حکمرانوں کو اپنی راہیں امریکہ سے الگ کر لینی چاہیں۔ ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا کہ امریکہ سے امپورٹ کی جانیوالی پالیسیاں ملکی سالمیت و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں ‘ یہودیوں کا سرپرست امریکہ کی نظریں ہمارے ایٹمی اثاثوں پر ہیں اور وہ کسی نہ کسی بہانے ہمیں ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے یہود و ہنود کی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا کہ اگر ملکی سالمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو جماعت اسلامی کے کارکن دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے صف اول میں نظر آئیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سابق صدر کی پراسرا موت 
v>
;
امریکہ کے دباو سے نجات کا وقت آگیا ، تنظیر الحسن امریکہ کے دباو سے  نجات کا وقت آگیا ، تنظیر الحسن Reviewed by Khushab News on 2:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.