ستمبر مارچ، کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہوگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے نائب امیر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ ستمبر کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے اسلام آباد تک شروع ہونیوالا احتساب مارچ کرپشن مافیا کے تابوت میں آخری کیل نصب کریگا۔ انہوں
www.khushabnews.com
 نے مزید کہاہے کہ ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے کہ سیاست سے کرپشن کے خاتمہ اور اداروں کی تطہیر کے عمل میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنے پورے عرصہ اقتدار میں کرپشن145 لاقانونیت اور اقرباء پروری کو فروغ دیا اور اپنی تمام توانائیاں عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے ذاتی مفادات اٹھانے پر مرکوز کئے رکھیں جس کے نتیجہ میں پاکستان کا ہر چھوٹا بڑا ادارہ کرپشن کی لپیٹ میں آیا۔
;
ستمبر مارچ، کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہوگا ستمبر مارچ، کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہوگا Reviewed by Khushab News on 7:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.