بے لاگ و بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے، تنظیر الحسن

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیاستدانوں, اعلیٰ افسران  عدلیہ, بیوروکریٹس اور صحافیوں کا بھی احتساب ہونا چاہئےجماعت اسلامی خوشاب کے نائب ضلعی امیر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کسی شخصیت کے خلاف نہیں ہم معاشرے کی تطہیر اور سیاست سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اپنی جدوجہد جاری کر رہے ہیں۔ لٹیروں سے پائی پائی وصول کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ لا زم ہے کہ سیاستدانوں کیساتھ ساتھ اعلیٰ افسران ، عدلیہ، بیوروکریٹس اور صحافیوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سرزمین وطن پر اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنا جراتمندانہ کردار ادا کررہی ہے ۔ ہماری جماعت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے سب سے پہلے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی۔ اُنھوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف اٹھایا جانیوالا پہلا قدم ہے
www.khushabnews.com
;
بے لاگ و بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے، تنظیر الحسن بے لاگ و بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے، تنظیر الحسن Reviewed by Khushab News on 1:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.