امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، طاہر اعوان


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق ناظم ہڈالی وممبر میونسپل کمیٹی ملک طاہراعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہا امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان کے بارے میں بیان مایوس کن ہے ۔ پاکستانی قوم امریکی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والی نہیں، امریکہ سب سے بڑا دہشتگرد اور عالمی امن کا بدترین دشمن ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان قوم کی آواز ہے ، پاکستانی فوج اور قوم ملکی دفاع کیلئے چاق و چوبند اور ہر وقت تیار ہے ۔۔انہوں نے 
www.khushabnews.com
کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانکی قربانیوں کو نظرانداز کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف متعصبانہ پالیسی پورے جنوبی ایشیاء کے لئے خطرناک ہو سکتی ہے ۔ اگر امریکہ نے پاکستان کے خلاف کوئی سازش کی توپاکستان اس کا منہ توڑ جواب دےگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:اگر سیڑھیاں چڑھ جاتے تو قیامت آجاتی
;
امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، طاہر اعوان امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، طاہر اعوان Reviewed by Khushab News on 3:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.