کرپشن مافیا ،عوامی عدالت سے بھی نااہل ہوگا، عمراسلم

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف کامیاب تحر یک کا کر یڈٹ عمران خان کو جاتاہے اور کرپٹ عناصر عوامی عدالت سے بھی نااہل ہونگے ۔گزشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل قائدآباد کے دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرررہے تھے۔اس موقع پر ملک حسن اسلم اعوان ،ضلعی جنر ل سیکڑٹری پیر فیض الحسن گیلانی، تحصیل صدر عطااللہ نیازی اور ملک اظہر گنجیال،ملک مظہر گنجیال،سعید گولے خیل اور سعید
 لاہری کے علاوہ عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ملک عمر اسلم نے مزید کہا کہ(ن)لیگ والوں کی کر پشن قوم کے سامنے آچکی ہے اور اب نیب ریفر نسز میں بھی قوم کرپشن کے مزید حقائق دیکھے گی ۔ملک پر قابض جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کی عیاشیوں کے باعث قوم اربوں ڈالر کی مقروض ہو چکی ہے ۔ عمران خان کو کرپشن کے خلاف جنگ میں پے در پے کامیابیاں مل رہی ہیں، وہ دن دور نہیں جب 
ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ، پاک فوج و دیگر اداراوں کے بارے میں ہرزہ سرائی خطرناک کھیل ہے اور اس میں ملوث عناصر کا ایجنڈا ملک و قوم کے لیے خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مخالفین کو بدنام کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ عمران خان پر جھوٹے الزامات لگانے والے خود شرمندہ اور رسوا ہونگے۔بعد ازاں ملک عمر اسلم اعوان نے اترا،گنجیال اور قائدآباد میںمختلف  اہم شخصیات اورکارکنوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
www.khushabnews.com
;
کرپشن مافیا ،عوامی عدالت سے بھی نااہل ہوگا، عمراسلم کرپشن مافیا ،عوامی عدالت سے بھی نااہل ہوگا، عمراسلم Reviewed by Khushab News on 11:16:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.