عمراسلم اعوان کی عمران خان سے اہم ملاقات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناکر عوامی ہمدردی حاصل نہیں کی جاسکتی ،کسی کو بھی قومی اداروں پر حملوں اور متنازعہ بنانے کی اجازت نہیں دینگے اور قوم کے ساتھ ملکر ان اداروں کے خلاف ہر سازش کو ن
www.khushabnews.com
اکام بنادیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے رہنماوں ملک عمر اسلم اعوان اور ملک
حسن اسلم اعوان سے ایک ملاقات میں کیا ۔عمران خان نے مزید کہا کہ کرپشن کیخلاف جدوجہد کررہے ہیںاداروں کو کمزور اور تباہ کرنے کے پیچھے کون ہیں، اپنی چوری چھپانے کی خاطرچور سازشیں کررہے ہیں کہ  اداروں میں ٹکرائوپیدا کیا جائے اور قوم کی توجہ ان کی چوری سے ہٹ جائے اور عدالتی محاذ آرائی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انکو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔اس موقع پر ملک عمراسلم اعوان نے ضلع خوشاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن حکمت عملی  اور پارٹی تنظیم سازی  بارے چیئرمین کو پر آگاہ کیا اور انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ 
;
عمراسلم اعوان کی عمران خان سے اہم ملاقات عمراسلم اعوان کی عمران خان سے اہم ملاقات Reviewed by Khushab News on 7:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.