ملک نعیم خان کے ادھورے مشن کی تکمیل سیاست کا محور ہے، عمر اسلم


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا کہ الیکشن لڑنا شوق یا ضرورت نہیں  بلکہ سیاست اصل مقصد ملک نعیم خان کے ادھورے مشن اور کچھ منصوبوں کا پایہ تکمیل تک پہنچانا ہےگزشتہ روز وادی سون کے گاوں کفری میں ملک عباس اعوان کے ڈیرہ پرپی ٹی آئی کی  ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ملک حسن اسلم اعوان، ملک محمود الحسن آف ڈھاکہ،یوتھ کونسلر وجاہت حسین شاہ،راجہ ناصر اور مقامی عمائد ین ، پی ٹی آئی ورکرز اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ملک عمر اسلم اعوان نے مزید کہا کہ ملک نعیم خان  کی بیماری کے باعث علاقہ کے لیے انکے شروع کیے گئے منصوبے آج بھی ادھورے پڑے ہیں جن میں مہاڑ لفٹ اریگیشن کا میگا پراجیکٹ
 بھی شامل ہے  اور انہی منصوبوں کو مکمل کرنے اور تعمیر و ترقی کا مشن ہی میری سیاست کا محور ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو گلی محلے کی سطح پر منظم کرنے اور چیئرمین عمران خان کا پیغام عام آدمی تک پہنچانے کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا اور آج کفری میں آنا اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔میٹنگ میں نوجوانوں اور عام لوگوں کی جانب سے کیے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ملک عمر اسلم اعوان نے کہا کہ تحریک
 انصاف کے دروازے ہرکسی کے لیے کھلے ہیں لیکن پارٹی کے مقرر کیے گئے میریٹ  کو بہر حال مدنظر رکھا جانا ضروری ہے البتہ  کسی گھس بیٹھیے کو پارٹی میں گھسنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی 39 پر امیدوار کا فیصلہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کریگی اور پارٹی جو بھی فیصلہ کریگا وہ قابل قبول ہوگا۔انہوں نے تمام شرکا اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وادی سون میں تواتر کے ساتھ اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔
www.khushabnews.com
اس خبر کو بھی پڑھیں:محمد علی ساول جلد سلاخوں کے پیچھے؟

;
ملک نعیم خان کے ادھورے مشن کی تکمیل سیاست کا محور ہے، عمر اسلم ملک نعیم خان کے ادھورے مشن کی تکمیل سیاست کا محور ہے، عمر اسلم Reviewed by Khushab News on 3:36:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.