شہدائے پولیس کو زبردست خراج تحسین

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) یوم شہدائے پولیس پولیس لائن جوہر آبادمیں یوم شہداکے موقع پر شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع خوشاب کے شہداء کی فیملیز ،اراکین اسمبلی،ضلع کے جج اور ضلعی 
انتظامیہ کے سربراہان کو مدعو کیا گیا۔تقریب کی مہمان خصوصی محمد الیاس شہید کی والدہ ہدایت بی بی تھیں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سکول کے طلبا اور خوشاب پولیس کے جوانوں نے ملی ترانے گائے اسکے علاوہ انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب لاہور کیپٹن ریٹارئرڈ عارف نواز کا 
یوم شہداء پولیس کے موقع پر خصوصی پیغام بھی شہداء کی فیملیز اور پولیس کے جوانوں کو سنا یاگیا۔یوم شہداء کے موقع پر تما م ایس ایچ اوز صاحبان نے اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی بھی دی۔نوشہرہ وادی سون سے ہمارے نمائندہ خصوصی کے مطابق فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں محمد ظفر شہید کی قبر واقع قبرستان با با ساوی بیری والاپر تھانہ نوشہرہ کے ایس ایچ او ذیشان باجوہ کی قیادت میں پولیس فورس نے سلامی دی اس موقع پر ظفر شہید کے ورثا بھی موجود تھے بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت 
کرتے ہوئے ایس ایچ او ذیشان باجوہ نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا پنجاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دن رات اپنے فرائض انجام دے رہی ہے ۔
www.khushabnews.com
;
شہدائے پولیس کو زبردست خراج تحسین  شہدائے پولیس کو زبردست خراج تحسین Reviewed by Khushab News on 4:36:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.