ضلع کونسل اجلاس میں حملہ، بات پولیس تک پہنچ گئی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کا ہنگامہ خیز اجلاس،بات تلخ کلامی سے حمے تک پہنچ گئی اجلاس اُس وقت بد نظمی کا شکار ہو گیا جب سمیرا ملک گروپ سے وابستہ ارکان کے غیر پارلیمانی رویہ پر پارلیمنٹیرین گروپ کے ارکان نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران سمیرا ملک گروپ کے یو سی پنجہ سے رُکن ملک طارق اعوان نے پارلیمنٹیرین گروپ کے یو سی بوتالہ سے رکن ضلع کونسل چوہدری خالد پر بوتل سے حملہ کر دیا
www.khushabnews.com
 لیکن وہ بال بال بچ گئے۔ اس صورتحال پر ضلعی ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا دونوں گروپوں کے ممبران ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے رہے اور پارلیمنٹیرین گروپ کے ارکانِ ضلع کونسل نے امیر حیدر سنگھا کی قیادت میں واک آؤٹ کر دیا۔ بعد ازاں محترمہ سمیرا ملک کے ارکانِ ضلع کونسل مولوی مشتاق،زبیر اترا، ملک ہادی بخش اعوان اُنھیں منت سماجت کے بعد ایوان میں لے آئے اور پارلیمنٹیرین گروپ پر حملہ کرنیوالے ملک طارق اعوان اور اجلاس کے کنوینئر ملک مسعود نذیر راجڑ نے باقاعدہ معذرت کی۔ اجلاس میں ہنگامی آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری جمعیت ضلع کونسل پہنچ گئی لیکن پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی حالات معمول پر آ چکے تھے۔ اجلاس میں یونین کونسل کفری کے چیئرمین تیمور سلطان نے اس امر پر احتجاج کیا کہ وزیراعظم کے خوشحال پاکستان کے تحت ملنے والی گرانٹ سے تحصیل نوشہرہ کو یکسر محروم رکھا جا رہا ہے جو وادی سون کے مکینوں کیساتھ سخت ناانصافی ہے۔ اُنھوں نے ایک قرار داد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خوشحال پاکستان کے تحت وادی سون کو ایک کروڑ روپے گرانٹ فراہم کی جائے۔ ایوان نے یہ قرار داد منظور کر لی۔ اجلاس میں ضلع کونسل کے رُکن ملک احسان قادر مجوکہ نے اس امر پر احتجاج کیا کہ تحصیل نورپورتھل کے 87مواضعات کیلئے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹر میں محض دو کاؤنٹر بنائے گئے ہیں جو ناکافی ہیں۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم پانچ کاؤنٹر بنائے جائیں۔ ضلع کونسل کے ممبران نے ایوان میں ہونیوالے ناخوشگوار واقعہ پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا اُن کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل کے ایوان کو مچھلی منڈی بنانے کی بجائے معزز ممبرانِ ضلع کونسل تعمیر و ترقی کے حوالے سے بحث و تمحیص کریں ۔پارلیمنٹیرین گروپ کے رُکن ضلع کونسل ملک امیر حیدر سنگھا کا کہنا تھا کہ مثبت تنقید حزب اختلاف کا حق ہے مگر ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلعی ایوان میں جو کام قانون کے مطابق ہونگے ہم اُن کا ساتھ دیں گے لیکن غیر قانونی کاموں کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی۔ اجلاسمیں پی ٹی آئی کے رُکن ضلع کونسل سردار رضا خان نے ضلع کونسل ہال میں سابق 
وزیراعظم نواز شریف کی تصویر لگانے کی مخالفت کی ۔
ضلع کونسل میں ہنگامہ آرائی کی ویڈیو دیکھیے
;
ضلع کونسل اجلاس میں حملہ، بات پولیس تک پہنچ گئی ضلع کونسل اجلاس میں حملہ، بات پولیس تک پہنچ گئی Reviewed by Khushab News on 8:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.