دو جاں بحق 13 زخمی


Image result for accidentخوشاب نیوز ڈاٹ کام ) ضلع خوشاب میں مختلف واقعات میں دو جاں بحق  13افراد شدید زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ راولپنڈی روڈ پر چھبیل کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار کار اور ویگن کے خوفناک تصادم میں پانچ افراد تیس سالہ شازیہ زوجہ غلام فرید‘ پچپن سالہ شہناز زوجہ شیخ ناصر‘ چالیس سالہ نمیرہ اکرم زوجہ بشیر احمد ‘ دس سالہ فہیم ولد بشیر احمد اور 46سالہ غلام مرتضیٰ ولد غلام جیلانی زخمی ہوا۔ دوسرا حادثہ ہڈالی کے نزدیک بولہ پل کے نزدیک ہوا 
www.khushabnews.com
جہاں ایک چنگ چی رکشہ تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا۔ حادثہ میں چھبیس سالہ محمد خان ولد شیر محمد زخمی ہوا۔ واپڈا کالونی جوہرآباد کے نزدیک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے محلہ اسلام پورہ خوشاب کے محمد اکرم کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ دئیوال میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں اٹھائیس سالہ مرسلین ولد گلباز اور اس کی والدہ بلقیس زخمی ہوئیں۔ جہلم برج پر موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں تیس سالہ اشفاق ولد عبداﷲ ‘ خوشاب روڈ پر نائچ پٹرولیم کے نزدیک موٹر سائیکل کی ٹکر سے شاہ پور صدر کا رہائشی پانچ سالہ محمد بلال ولد محمد اشرف زخمی ہوا جبکہ وسطی شیر والی میں اٹھارہ سالہ رضیہ زوجہ احمد خان موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوئیں۔ ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور اُنھیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا۔ علاوہ ازیںوادی سون کی گاؤں کورڈھی میں ایک چار سالہ بچی مشال فاطمہ دُختر ظہور احمد وزنی کرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی‘ چار سالہ مشال فاطمہ سڑک کے کنارے کھیل رہی تھی کہ کرین نے اسے کچل ڈالا۔ جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی پولیس نے کرین آپریٹر حسن ولد فضل کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔  دریں اثنا آدھی کوٹ کے نواحی ڈیرہ کھیمٹانوالہ میں ایک شخص عبدالکریم ولد محمد یار الیکٹرک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ عبدالکریم اپنے گھر میں پنکھا ٹھیک کر رہا تھا کہ اُسے بجلی کا جھٹکا لگا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 

خوشاب کے کتے
;
دو جاں بحق 13 زخمی دو جاں بحق 13 زخمی Reviewed by Khushab News on 9:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.