چار جاں بحق ایک زخمی

سفاک باپ کے ہاتھوں نہر میں ڈوب کر جاںبحق ہونیوالا چار سالہ دانیال


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کے محلہ بلوچاں والا کےایک شخص ذیشان حیدر،نےاپنے4سالہ بیٹے دانیال کو موضع نامیوالی کے قریب نہر میں ڈبو دیا جبکہ  اپنے بھانجے 14سالہ جہان علی کو، دریائے جہلم میں پھینک دیا۔دانیال کی نعش برآمد جبکہ جہاں علی کی نعش کی تلاش جاری ۔۔ملزم زیشان کو، تھانہ خوشاب پولیس نے گرفتار کرلیا  اسکے علاوہ نواحی گاؤں چک نمبر47ایم بی میں دسویں جماعت کے طالبعلم دانش کلیم نے خود کشی کر لی‘ 
www.khushabnews.com متوفی دانش کلیم کو اُس کے والدین نے ڈانٹا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اُس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اور جاں بحق ہو گیا۔  علاوہ ازیں زیر تعمیر عمارت کی شٹرنگ کے دوران چھت سے گر کر جاں بحق ہونیوالے سرفراز کالونی جوہرآباد کے رہائشی محنت کش 20سالہ محمد اخلاق ولد محمد اسحاق کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا‘ متوفی کی نمازِ جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ محمد اخلاق ولد محمد اسحاق گذشتہ روز پنڈ دادنخان میں کام کے دوران مکان کی چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ جبکہ  مظفر گڑھ روڈ پر زمان کالونی کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے آٹھ سالہ بچی رقیہ دُختر محمد اقبال کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا‘ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ میں زخمی ہونیوالی آٹھ سالہ رقیہ کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

;
چار جاں بحق ایک زخمی چار جاں بحق ایک زخمی Reviewed by Khushab News on 7:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.