آٹھ محرم الحرام ضلع خوشاب میں ذوالجناح اور علم مبارک کے ماتمی جلوس

خوشاب کے ماتمی جلوس کا ایک منظر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آٹھ محرم الحرام کو شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ذوالجناح اور علم مبارک کے  ماتمی جلوس نکالے گئے ‘ بڑا ماتمی جلوس علم مبارک آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ بلاک نمبر1سے پروفیسر راجہ مظفر
www.khushabnews.com
 حسن منصور کی زیر قیادت نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا رات گئے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ دوسرا جلوسِ ذوالجناح اعجاز کالونی جوہرآباد سے برآمد ہوا جو کرپالکہ روڈ سے گزرتا ہوا امام بارگاہ حیدریہ نسیم کالونی پہنچ کر ختم ہوا۔ تیسرا جلوس ذوالجناح بلاک 

نورپور تھل میں ماتمی جلوس کشمیر چوک سے گززرہا ہے

نمبر2میں سید ابن حسن شیرازی ایڈووکیٹ مرحوم کی رہائش گاہ سے نکالا گیا جو الفلاح چوک سے گزرتا ہوا جامعۃ المرتضیٰ بلاک نمبر3میں ختم ہوا۔ جلوسوں میں جوہرآباد اور نواحی علاقوں کی ماتمی تنظیموں نے نوحہ خوانی کی۔ آٹھ محرم الحرام کو موضع محمد شاہ میں ذوالجناح ‘ گروٹ زیریں میں علم مبارک و ذوالجناح اور گروٹ بالا میں ذوالجناح کے روایتی جلوس بھی نکالے گئے۔ جلوسوں سے قبل مختلف عزاخانوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں جن میں علماءِ کرام و ذاکرین نے فلسفہ شہادت اور واقعات کربلا پر روشنی ڈالی۔ جبکہ خوشاب میں آٹھ محرم محرم الحرام کا جلوس محلہ عالم پناہ سے برآمدہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا گلی قربان شاہ میں اختتام پذیر ہوا  نورپور تھل میں بھی ماتمی جلوس نکالا گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں کے روٹس پر سخت حفاطتئ انتظامات کیے گئے اور ڈی پی او خوشاب وقاس حسن خود بھی ان انتظامات کی نگرانی کے لیے دورے کرتے رہے۔

;
آٹھ محرم الحرام ضلع خوشاب میں ذوالجناح اور علم مبارک کے ماتمی جلوس آٹھ محرم الحرام ضلع خوشاب میں  ذوالجناح اور علم مبارک کے  ماتمی جلوس Reviewed by Khushab News on 9:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.