خوفناک حادثہ،تین جاں بحق5زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کٹھہ روڈ پرپھاٹک کےقریب اے سی ٹائم کی رکشاکوٹکر، رکشا پرسوار دو خواتین سمیت ایک بچی جان بحق دو بچوں سمیت پانچ زخمی۔"تعلق خوشاب کے موضع ناڑی سے تھا۔ رکشہ میں 9 افراد سوار تھے سب لوگ ایک خاندان سے تعلق رکھتے ہیں بسوں کی تیز رفتاری اور ایک دوسرے سے ریس لگانے کی وجہ سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔جاں بحق ہونیوالی  خواتین کا نام شہناز عمر22 سال اور شمالہ 18
www.khushabnews.com
 سال اور اقرا کی عمر 8سال تھی جو کہ اس حادثہ میں جان بحقِ ہو گئ ہیں اور پانچ زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد کیلئےبروقت ڈی ایچ کیو ہسپتال جوهر آباد منتقل کیا گیا۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد انکے گھر پہنچا دیا گیا اور میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ خوشاب پولیس نے فورا مقدمہ درج کر کے بس کو قبضہ میں لے لیا جبکہ دوسری بس اور ڈرائیور کو کوٹ شاکر سے گرفتار کر لیا۔
;
خوفناک حادثہ،تین جاں بحق5زخمی خوفناک حادثہ،تین جاں بحق5زخمی Reviewed by Khushab News on 7:38:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.