ڈی پی او خوشاب ، خدارا اس موت سے بچالیں

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) خوشاب اور جوہرآباد شہر میںکیمیکل سے تیار مضرصحت دودھ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی , حکام خاموش,شہری پیٹ معدہ اور جگر کی بیما ریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، ڈی سی اور ڈی پی او خوشاب نوٹس لیں عوامی و سماجی حلقےارباب اختیار کی عدم توجہی ، غفلت اور مبینہ ملی بھگت کے نتیجے میں شہر میں مضر صحت ، غیر معیاری دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ۔ کیمیکل ملا دودھ پینے سے شہری پیٹ معدہ اور
www.khushabnews.com
جگر کی جان لیوا بیما ریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ جبکہ حکام خاموش ہیں گوالے چند روپوں کے لالچ میں انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر  اور ڈی پی خوشاب وقاص حسن سے مطالبہ کیا ہے کہ کیمیکلز کی آمیزش سے مضر صحت غیر معیاری دودھ تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ،شہریوں اور بچوں کو اس   زہریلی موت   سے بچائیں۔
;
ڈی پی او خوشاب ، خدارا اس موت سے بچالیں ڈی پی او خوشاب ، خدارا اس موت سے بچالیں Reviewed by Khushab News on 1:54:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.