صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب عامر کیانی کے اعزاز میں عاصم نیازی کی ٹی پارٹی

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی نے آج سہہ پہر خوشاب میں عمران خان کے جلسہ گاہ کا دورہ کیاشمالی پنجاب کے وائس پریذڈنٹ میجر(ر)خرم حمید روکھڑی، عمران خان کے قریبی ساتھی اسدا اللہ خان نیازی اور پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے رہنماء عاصم خان نیای بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ انہوں نے جلسہ گاہ اور سٹیج وغیرہ کے کیے گئے  انتظامات کا تٖصیلی جائزہ لیا۔بعد ازاں عامر کیانی 
نے عاصم نیازی کی جانب سے دی ٹی پارٹی میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی مقبولیت اور دیگر سیاسی جماعتوں کا دن بدن گراف گرنے سے عوام پی ٹی آئی کےامزد امیدواروں کو ووٹ دیں گے عوام کےخون پسینے کا پیسہ لوٹنے والوں کا دور ختم ہوگیا ہے۔عامر کیانی مے مزید کہا کہ عمران خان نے عوام کو سیاسی شعور دیا نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں مسلم لیگ ن اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کی خاطراین اے 120میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں اس کے باوجود بھی پی ٹی آئی کو کامیابی ہوگی۔
www.khushabnews.com
;
صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب عامر کیانی کے اعزاز میں عاصم نیازی کی ٹی پارٹی صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب عامر کیانی کے اعزاز میں عاصم نیازی کی ٹی پارٹی Reviewed by Khushab News on 8:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.