آئیندہ الیکشن میں چوروں ، لیٹروں کا بوریا بستر گول کردینگے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف پی پی 40سے راہنماملک اظہر گنجیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کو ٹف ٹائم دے کر مسلم لیگ ن کے سیاسی مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی جس کے نتیجہ میں لاہور کو نون لیگ کا مضبوط قلعہ سمجھنے والوں کی نیندیں اُڑ چکی ہیں۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئین‘ جمہوریت اور عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور اس کے قائدین کا ہر قدم عوام کی بھلائی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے ہی اُٹھے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ عمران خان حصولِ اقتدار کیلئے نہیں عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے میدانِ عمل میں ہیں اور عوام کی حق تلفیاں کرنیوالے چور اور ڈاکو حکمرانوں کو اُن کے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ ملک اظہر گنجیال کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ کیس کی موثر انداز میں پیروی کرنے پر تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف بلند ہوا ہے انشاء اﷲ آئندہ عام انتخابات میں ہماری جماعت نام نہاد مینڈیٹ کی دعویدار مسلم لیگ ن کا بوریا بستر گول کر دے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی غلط حکمت عملی اور ناقص پالیسیوں کے باعث ملک و قوم کو بحرانوں میں دھکیلا عمران خان وہ واحد شخصیت ہیں جو ان بحرانوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
;
آئیندہ الیکشن میں چوروں ، لیٹروں کا بوریا بستر گول کردینگے آئیندہ الیکشن میں چوروں ، لیٹروں کا بوریا بستر گول کردینگے Reviewed by Khushab News on 10:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.