خواجہ سراوں کے لیے بیوٹیشن کلاسز کا افتتاح

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محکمہ سوشل ویلفیئرکمپلیکس جوہرآباد میں خواجہ سراؤں کی بیوٹیشن کلاس کے افتتاح کے ضمن میں ایک تقریب کا انعقادہوا ۔تقریب کی مہما ن خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوشا ب عاصمہ اعجاز چیمہ تھیں ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امیتاز احمد مانگٹ ،گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین (ٹیوٹا) کی پرنسپل رخسانہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے دیگر افسران موجودتھے ۔اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز
www.khushabnews.com
 چیمہ نے خواجہ سراؤں کے بیوٹیشن کلاس کا اجراء کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سراؤ بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں اس لیے انہیں مفید شہری بنانے کے لیے انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر ان کی فلاح بہہود اور انہیں خود کفیل بنانے کے لیے بھر پو کوشش کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں خواجہ سراؤں کی دو کلاسز کی تکمیل ہو چکی ہے اور اب یہ تیسری کلاس کا اجراء کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انہیں تین ماہ کی تربیت دی جاتی ہے او ر ان کے تر بیتی کورسز کے دوران ٹیوٹا کی جانب سے ایک ہزار روپیہ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان حکومتی اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اور خواجہ سراء بھی دلچسپی لے رہے ہیں ۔بعد ازاں گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی پرنسپل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں ڈی سی او کانفرنس ہال میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت اے ڈی سی جی عبدالحمیدسنبل نے کی تقریب میں ڈی او سپیشل ایجوکیشن شاہد مختار ،ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ اور ہیڈ ماسٹر سپیشل ایجو کیشن سکول عنایت اللہ نیازی موجو دتھے تقریب میں چار معذورافراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کے تقرری لیٹر دیئے گئے ۔

;
خواجہ سراوں کے لیے بیوٹیشن کلاسز کا افتتاح خواجہ سراوں کے لیے بیوٹیشن کلاسز کا افتتاح Reviewed by Khushab News on 8:15:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.