نواز شریف کی واپسی نے مالشیوں اور پالشیوں کے منہ بند کردیے، چہوہدری شجاع الرحمن

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہےکہ میاں نوازشریف کی واپسی پرمالشیوں اور پالشیوں کی خواہشات دم توڑ گئیں ،میاں محمد نو ازشر یف کے خلا ف ماضی میں بھی سازشیں ہو ئی تھی لیکن میاں نوازشر یف نے ہمیشہ سازشوں کا ڈٹ کر کامیابی سے مقابلہ کیا۔ نوازشر یف کی واپسی پر سیاسی مخالفین کی خوا ہشات دم توڑ گئی ہیں۔عوا م کی طرف سے مسلم لیگ ن کو 
www.khushabnews.com
دئیے جا نے وا لے مینڈیٹ کو تسلیم اور پورا ہو نا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دلیرانہ فیصلوں نے مخالفین کے منہ بند کر دئیے ۔ احتساب عدالت میں پیشی نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اداروں کا مکمل احترام کرتے ہیں اور ان کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور وزیراعظم نواز شریف کے ہی حق میں ہو گا۔
;
نواز شریف کی واپسی نے مالشیوں اور پالشیوں کے منہ بند کردیے، چہوہدری شجاع الرحمن نواز شریف کی واپسی نے مالشیوں اور پالشیوں کے منہ بند کردیے، چہوہدری شجاع الرحمن Reviewed by Khushab News on 7:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.