ن لیگ کے اہم رہنما کا بیٹا پی ٹی آئی میں شامل

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)‏مسلم لیگ ن کے سنیئر  ,دیرینہ رہنما و ضلع خوشاب کے معروف مائن اونر چوہدری ضیاللہ کے صاحبزادے چوہدری انعام الرحمن پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔پارٹی قیادت نے انہیں پی ٹی آئی ضلع خوشاب کا سینئر نائب صدر نامز دکرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔پی ٹی آئی ضلع خوشاب کی صدر محترمہ جویریہ ظفر آہیر نےدسٹرکٹ آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں  ضلعی جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن
www.khushabnews.com
گیلانی و دیگر کی موجودگی میں چوہدری انعام الرحمن کو نوٹیفیکیشن دیا۔انکے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انعام الرحمن اپنے والد چوہدری ضیاللہ کی مکمل رضامندی سے  پی ٹی آئی  میں شامل ہوئے ہیں اور گالب امکان ہے جلد ہی انکے والد بھی مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت میں اختیار کرلینگے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے چوہدری انعام الرحمن کو براہ راست سینئر نائب صدر کا عہدہ دیے جانے پر شدید تنقید کی جارہی ہے کہ بغیر پارٹی خدمات کے انہیں محض دولت مند ہونے کی وجہ سے اتنا بڑا عہدہ دے دیا گیاہے۔

;
ن لیگ کے اہم رہنما کا بیٹا پی ٹی آئی میں شامل ن لیگ کے اہم رہنما کا بیٹا پی ٹی آئی میں شامل Reviewed by Khushab News on 9:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.