پی پی 41 میں تبدیلی ضروری ہے،چوہدری عبدلمنان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہاہے کہ خوشاب شہری اتحاد سیاست کا نقشہ بدل ڈالے گا ۔ حلقہ پی پی 41میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ۔چوہدری عبدالمنان نے کہاکہ شہری اتحاد کے آرگنائزر حاجی دلدار خان کی کوششوں سے آج حلقہ 
www.khushabnews.com
بھر کی تمام بڑی سیاسی شخصیات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو چکی ہیں آنے والے دنوں میں حلقہ پی پی41کے لئے موزوں امیدوار کا چناؤ کر لیا جائیگا،اگر گروپ کی طرف سے مجھے نامزد کیا گیا تو بھرپور طریقے سے الیکشن لڑوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ن لیگ کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں ہمیں توقع ہے کہ ہماری قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔ اس موقع پر شاہد ریحان گوندل ،ملک امتیاز ،ملک عمار ،رانا عمیر ودیگر بھی موجود تھے ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:شاکر بشیر اور آصف بھا اکٹھے ہوگئے
;
پی پی 41 میں تبدیلی ضروری ہے،چوہدری عبدلمنان پی پی 41 میں تبدیلی ضروری ہے،چوہدری عبدلمنان Reviewed by Khushab News on 2:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.