آج شام کو فتح کا جشن منائیں گے، چوہدری شجاع الرحمن

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کلثوم نواز کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے‘ عوام آج ثابت کر دیں گے کہ وہ نواز شریف کو ہی اپنا حقیقی اور مخلص لیڈر سمجھتے ہیں،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے خلا سیاسی مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔ نواز شریف کو پاکستانی عوام نے منتخب کیا تھا اور آئندہ الیکشن میں بھی عوام نواز شریف کو ہی ووٹ دیں گے۔
www.khushabnews.com
عوام کے دلوں کا وزیراعظم نواز شریف ہی ہے، ان کو محب وطن پاکستانیوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 120میں محترمہ کلثوم نواز کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ عوام آج ثابت کر دیں گے کہ وہ مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتے ہیں اور میاں نواز شریف کو ہی اپنا حقیقی اور مخلص لیڈر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی و قومی مفاد کے بڑے بڑے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہی آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی۔
;
آج شام کو فتح کا جشن منائیں گے، چوہدری شجاع الرحمن آج شام کو فتح کا جشن منائیں گے، چوہدری شجاع الرحمن Reviewed by Khushab News on 1:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.