ملک شاکر بشیر اعوان اپنا وعدہ پورا کریں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کامرس کالج نور پور 30سال بعد بھی اپنی عمارت سے محروم،ایک مخیر شخص زمین عطیہ کر چکاہے رکن قومی اسمبلی شاکر بشیر تعمیر کا وعدہ پو را کریں ، اہل علاقہ, فروغ تعلیم کے لئے ہر سال صوبائی بجٹ میں بھاری فنڈز مختص کئے جانے کے بعد کامرس کالج نورپورتھل م
www.khushabnews.com
یںکو 30سال بعد بھی اپنی عمارت نصیب نہ ہو سکی ۔ ذرائع کے مطابق نور پور تھل میں کامرس کالج کا قیام 1987میں عمل میں لا یا گیا تھا ۔ ایک طویل مدت تک کالج کرائے کی عمارت میں قائم رہا ۔ اب یہ ڈگری کالج کے ایک حصے میں شفٹ ہو چکا ہے ۔ ایک مخیر شخصیت امان اللہ خان نے کالج کے لئے 8 کنال زمین بھی عطیہ کررکھی ہے لیکن عمارت کی تعمیر کے حوالے سے کو ئی پیش رفت سامنے نہیں آ رہی ۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے اعلان کیا تھا کہ کامرس کالج کی عمارت کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی لیکن یہ اعلان ابھی تک عملی صورت اختیار نہیں کر سکا ۔اہل علاقہ نے رکن قومی اسمبلی شاکر بشیر سے مطالبہ کیا ہے کہ کامرس کالج کی اپنی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں تاکہ اساتذہ اور طلبہ سکون اور یکسوئی کے ساتھ تدریسی عمل جاری رکھ سکیں ۔
;
ملک شاکر بشیر اعوان اپنا وعدہ پورا کریں ملک شاکر بشیر اعوان اپنا وعدہ پورا کریں Reviewed by Khushab News on 7:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.