ضلع خوشاب ، جرائم کی خبریں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) میانوالی روڈ پر پنجاب کالج کے قریب ایک دس سالہ بچی رابعہ دُختر خان محمد موٹر سائیکل کے پہیہ میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث پختہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ دس سالہ رابعہ کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے 
باہر بیان کی جاتی ہے۔
www.khushabnews.com


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس نے رحمن کالونی کے رہائشی دو زیر حراست ملزمان شیر افضل ولد محمد حسن اور شبیر حسین ولد محمد افضل سے دورانِ تفتیش اُن کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ دو تیس بور پسٹل برآمد کئے ہیں۔ دونوں ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جی عبدالحمید سنبل کے علاوہ محکمہ ہاؤسنگ ‘ میونسپل کمیٹی ‘ سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے پٹرول پمپوں کی تنصیب کے حوالے سے این او سی کے حصول کیلئے دی گئی درخواستیں زیر بحث لائی گئیں اور خوشاب جوہرآباد روڈ پر ملک محمد اشرف اعوان کی جانب سے لگائے جانیوالے نئے فلنگ سٹیشن عزیز پٹرولیم کی منظوری دی گئی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے نورپور کے رہائشی ایک شخص محمد افضل ولد غلام مرتضیٰ کیخلاف جعلی چیک جاری کرنے کے الزام میں 489-F ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک شخص محمد طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد طاہر اور ملزم افضل کے مابین کاروباری لین دین تھا محمد طاہر نے ملزم کو 22لاکھ روپے کی رقم دی اور ملزم نے اُسے ایک لاکھ روپے کا بینک آف پنجاب جوہرآباد کا چیک جاری کیا جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہو گیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر39ایم بی میں محمد عمران اس کے والد محمد فیروز اور ساتھیوں محمد فاروق‘ عمر فاروق اور جان محمد نے اسلحہ کی نوک پر ایک سولہ سالہ لڑکی نمرہ صنم کو اغواء کر لیا۔سٹی پولیس جوہرآباد نے مغویہ کے چچا غلام عباس ساکن روڈہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365-Bمقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مغویہ بازیافت نہیں ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق غلام عباس کا بھائی ذوالقرنین فوت ہو چکا ہے اور اس کی اہلیہ اپنی 16سالہ بیٹی نمرہ صنم کے ہمراہ چک نمبر39ایم بی میں رہائش پذیر ہے۔ اس دوران ملزمان مسلح ہو کر آئے اور نمرہ صنم کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ لائیو سٹاک کے فارم چک نمبر61ایم بی سے نامعلوم چوروں نے 80ہزار روپے مالیت کی دو الیکٹرک موٹریں چوری کر لیں‘ صدر پولیس جوہرآباد نے لائیو سٹاک فارم کے سپریٹنڈنٹ احسن توصیف کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع امیر والا کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر قائدآباد کے رہائشی عالم خان سے گن پوائنٹ پر 34ہزار روپے کا موٹر سائیکل ‘ اڑھائی ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ قائدآباد پولیس نے عالم خان کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق عالم خان اپنے موٹر سائیکل نمبری کے بی کے 9399پر جا رہا تھا کہ امیر والا کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اُسی روکا اور اس پر اسلحہ تان کر اس سے موٹر سائیکل ‘ نقدی اور موبائل چھین کر رفو چکر ہو گئے۔ 

;
ضلع خوشاب ، جرائم کی خبریں ضلع خوشاب ، جرائم کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:30:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.