نسل نو کو عظیم شہدا کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ضروری ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانوں سے بھری پڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہسٹر ی میں صرف دو ریاستیں ایسی ہیں جو ایک مخصوص نظریہ کی تحت قائم ہوہیں اور دونوں ریاستوں کے قیام کا مقصد اللہ تعالی کے احکامات کی روشنی میں زندگی بسر کرنا اور حضرت محمدﷺکی پیروی کرتے ہوئے اور ان کی سنت کے مطابق نظام کا قیام تھا ۔ڈپٹی کمشنر امجد بشیر مٹھہ
www.khushabnews.com
 ٹوانہ میں ایک نجی سکول کی ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔یہ تقریب 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی ۔جس کا مقصد نسل نو کو وطن عزیز کی عظیم فرزندوں کے عزم و استقلال اور وطن عزیز کے دفاع کے لئے شہیدوں کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرانا تھا ۔ڈپٹی کمشنر نے ادارہ ہذہ کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ادارہ کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت بہتر طریقے سے ہو رہی ہے اور بچوں کی
اس خبر کو بھی پڑھیں:صورتحال پریشان کن افسران پریشان
 پرفارمیس سے ان سب کنفیڈنس دیکھنے میں آیا ہے ۔تقریب میں کرنل (ر) سجاد مجید بھٹی ،ڈائریکٹر پروگرام رخسانہ صادق ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر قریشی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امیتاز مانگٹ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ،سکول کی فی میل اور میل اساتذہ طالب علموں اور والدین نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران سکول کی ہونہار بچوں نے تقاریر ملی نغمے اور ٹیبلو شو پیش کئے ۔پوزیشن ہولڈر بچوں کو انعامات دیئے گئے ۔ا کرنل (ر) ساجد مجید بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کو یادگاری شیلڈ بھی دی ۔قبل ازیں ڈائریکٹر پروگرام رخسانہ صادق نے 1947 ء سے لیکر اب تک مختلف جنگوں میں دشمنوں کے خلاف فتوحات اور ملک کی خاطر عظیم قربانیوں سے تقریب کے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ 

;
نسل نو کو عظیم شہدا کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ضروری ہے نسل نو کو عظیم شہدا کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ضروری ہے Reviewed by Khushab News on 9:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.