ڈی ایچ کیو پسپتال،مریضوں کو بازار سے ادویات لانے کا سلسلہ زور پکڑ گیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد  سمیت  سرگودھا ڈویژن  میں باہر سے ادویات منگوانے کا سلسلہ جاری،مہنگی ادویات کی دستیابی کے باوجود پرچیاں تھما دی جاتی ہیں،مانیٹرنگ رپورٹ پر ڈویژنل حکام کا اظہار تشویش،ملوث ڈاکٹرز و عملہ کیخلاف کارروائی کی ہدایات،واضح حکومتی ا
www.khushabnews.com
حکامات کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں انتہائی مہنگی اور مستند ادویات کی دستیابی کے باوجود مریضوں اور انکے لواحقین کو پرچیاں تھما کر لوکل مارکیٹ کا راستہ دکھانا معمول بن چکا ہے ۔مانیٹرنگ رپورٹ پر ڈویژنل حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ملوث ڈاکٹرز و عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر کمشنر سرگودھا ڈویژن نے ایسے سرکاری ہسپتالوں میں جہاں حکومت کی جانب سے مفت ادویات موجود ہیں میں باہر سے ادویات منگوانے پر پابندی عائد کی تھی، جس پر عملدرآمد کا جائزہ لینے والی مانیٹرنگ ٹیم نے رپورٹ کی کہ ہسپتالوں میں انتہائی مہنگی اور مستند شدہ ادویات موجود ہونے کے باوجود ڈاکٹر ز وعملہ کی جانب سے باہر سے ادویات منگوانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، اور غریب مریض بدستور مشکلات کا شکار ہیں جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی ای اوز ہیلتھ سے کہا گیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رکاوٹ بننے والے ذمہ دار ڈاکٹرز و عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لا کر رپورٹ ارسال کی جائے ۔

;
ڈی ایچ کیو پسپتال،مریضوں کو بازار سے ادویات لانے کا سلسلہ زور پکڑ گیا ڈی ایچ کیو پسپتال،مریضوں کو بازار سے ادویات لانے کا سلسلہ زور پکڑ گیا Reviewed by Khushab News on 7:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.