اساتذہ و طلبا کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، ڈی سی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب چوہدری امجد بشیر نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت اس پر مکمل فوکس کیے ہوئے ہے۔محکمہ تعلیم اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب کے جاری کردہ روڈ میپ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔گزشتہ روز ڈی سی آفس میں ایجوکیشن کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچی اور پہلی کلاس کے طلبا و طالبات کی
www.khushabnews.com
 سکولوں میں زیادہ سے زیادہ حاضری کیساتھ اساتذہ کی حاضری کو بھی محکمہ تعلیم کے افسران یقینی بنائیں اور اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ اجلاس میں سکولوں میں تعینات تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تفصیلی حاضری رپورٹ پیش کی گئی اور محکمہ تعلیم کی ماہانہ کاکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن سید عطااللہ شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی شیر احمد، ڈی ای او سیکنڈری اعجاز الحق ، ڈی ایم او عمر فاروق کے علاوہ محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔
;
اساتذہ و طلبا کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، ڈی سی اساتذہ و طلبا کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، ڈی سی Reviewed by Khushab News on 8:37:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.