آرپی او سرگودھا ،ذوالفقار حمید کے اعزاز میں الوداعی تقریب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید کے اعزاز میں ڈی پی او ہاؤس سرگودھا میں الوداعی ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز نے شرکت کی اور آر پی او سرگودھا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا آپ کے دور میں سرگودھا ریجن میں پولیس ویلفیئر ، ترقیاتی کام اور پولیس کی کرائم کنٹرول کرنے کی صلاحیتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ بے شمار ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچے
www.khushabnews.comجس میں پولیس دفاتر، رہائش گاہیں بہت زیادہ تعمیر کی گئیں۔ پولیس کی ویلفیئر منصوبے جس میں ملازمین کی ہر طرح سے طبی اور مالی امداد کی گئی ۔ علاوہ ازیں ضلعی سطح پر جدید آپریشنل روم کا قیام، فرنٹ ڈیسک، چاروں اضلاع میں پولیس ویلفیئر سکولز کا قیام اور ریموٹ سرچ پارک داخلی و خارجی راستوں کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ مانیٹرنگ وغیرہ کے کام سرفہرست ہیں۔ آر پی او ذوالفقار حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمانڈر ہونے کی حیثیت سے یہ میری اولین ترجیح تھی کہ سرگودھا رینج کی ویلفیئر اور صلاحیتوں کے اضافہ کے لئے اقدامات کروں۔ اس سلسلہ میں میرے ساتھ پوری ٹیم نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔ جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔
;
آرپی او سرگودھا ،ذوالفقار حمید کے اعزاز میں الوداعی تقریب آرپی او سرگودھا ،ذوالفقار حمید کے اعزاز میں الوداعی تقریب Reviewed by Khushab News on 10:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.