چک 54 ایم بی فری آئی کیمپ پہلے روز دو سو زئد مریض مستفید

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی ڈائرکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے الخدمت ویلفیئر سوسائٹی جس طرح بغیر کسی بھی سرکاری فنڈنگ کے معاشرے کے محروم طبقے کے دکھو ں کا ازالہ کر رہی ہےوہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ سیکسر روڈ پر
www.khushabnews.com
چک 54 ایم بی میں الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے دو روزہ فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ کیمپ کی انتظامیہ جو شب روز محنت کر کے عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے اس کو مبارکباد دی۔ کیمپ میں سنیئ ڈاکٹرز کی ٹیم جو خصوصی طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیںانکو خصوصی مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا۔الخدمت سوشل ویلفیئر سوسائٹی چک نمبر 54ایم بی سکیسر روڈ خوشاب کے زیراہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کے پہلے روز  دوسو سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔پہلے روز آئی
سپیشلسٹ ڈاکٹر ممریز نے مریضوں کا معائینہ کیا، جن مریضو ں کو آپریشن تجویز کیا جارہا ہے ان مریضوں کے مفت آپریشن بذریعہ فیکو مشین سرجن ڈاکڑ سید زوہیب الحسن کل(بروز اتوار)کرینگے سوسائٹی کے صدر چوہدری محمد عارف اورجنرل سیکرٹری محمد اقبال نے خوشاب نیوز کو بتایا کہ  اس سارے فلاحی عمل کے روح رواں معروف سماجی رہنما چوہدری طالب حسین (بریڈ فورڈ ، انگلینڈ) کی دلچسپی اور تعاون سے ہو رہا ہے امسال چوہدری طالب حسین علالت کے باعث خود کیمپ کے لیے نہ آسکے لیکن انہوں نے بیماری کے باوجود اس کارخیر کے کام کو رکنے نہیں دیا اور
 مقررہ وقت پر اس کا نعقاد ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  الخدمت سوشل ویلفئیر سوسائٹی کا قیام 2007میں لا یا گیا اور 2010میں اسکی عمارت کی تکمیل کے بعد    فری ڈسپنسری قائم کی گئی اور باقاعدہ عملہ تعینات کیا گیا جو کہ ڈاکٹر ملک نعیم صادق کی زیر نگرانی کام کررہی ہے اور روزانہ چالیس سے پچاس مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات دی جاتی ہیں۔
;
چک 54 ایم بی فری آئی کیمپ پہلے روز دو سو زئد مریض مستفید چک 54 ایم بی فری آئی کیمپ  پہلے روز دو سو زئد مریض مستفید Reviewed by Khushab News on 2:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.