چک 34 ڈی بی لڑکی اغوا کا ڈراپ سین

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کچھ دن قبل تھانہ قائدآباد کے چک نمبر 34 ڈی بی کی مسلمان لڑکی کو چک نمبر 38 ڈی بی کے عیسائی لڑکے نے اغواء کر لیا ۔ جس کی وجہ سے مسلمانوں اور عیسائیوں میں کافی کشیدگی پیدا ہو گئی۔ جس کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری چک نمبر 38 ڈی بی میں تعینات 
www.khushabnews.com
کر دی  گئی تھی تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ اس دوران وفاقی وزیر اقلیتی امور مائیکل کامران نے بھی اسی سلسلہ میں جوہرآباد کا دورہ کیا اور عیسائی کیمونٹی کے افراد سے سرکت ہاوس میں ملاقاتیں کی تھی جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی ملک کرم الہی بندیال اور وارث کلو نے بھی مذکورہ وزیر سے  اسی سلسلہ میں ملاقات کی تھی ۔ گزشتہ روز  خوشاب پولیس  نے مغویہ لڑکی کو بازیاب کروایا اور اسکو سول جج چوہدری محمد علی کی
اس خبر کو بھی پڑھیں :احسان ٹوانہ کیخلاف شرمناک کام کرنے پر کارروائی
 عدالت میں پیش کیا جہاں ا لڑکی نے  اپنے والدین کے ساتھ جانے میں اپنی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے بیان دیا ۔ جس کے بعد لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ اس تمام معاملات میں پولیس کی بروقت کارروائی اور اراکین اسمبلی کرم الہی بندیال اور وارث کلو کی کاوشوں سے کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے دیا گیا یہ حساس معاملہ احسن اندازمیں بغیر کسی ناخوشگوری کے حل ہوگیا۔
;
چک 34 ڈی بی لڑکی اغوا کا ڈراپ سین چک 34 ڈی بی لڑکی اغوا کا ڈراپ سین Reviewed by Khushab News on 12:00:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.