دوشیزہ اغوا، سینکڑوں افراد کا دھاوا، پولیس کی بھاری نفری تعینات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر34ڈی بی میں کرسچئن فیملی کی جانب سے ایک مسلم دوشیزہ 16سالہ شازیہ پروین کے اغواء کے بعد کشیدگی پھیل گئی‘ گذشتہ روز پانچ افراد سنیل مسیح ‘ بوٹا مسیح ‘ وکی مسیح ‘ شمعون مسیح اور ماریہ زوجہ وکی مسیح چک نمبر34ڈی بی کے محمد سلیمان ولد بدر دین کی بیٹی کو زبردستی کار میں ڈال کر لے گئے۔قائدآباد پولیس نے سلیمان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365 بی مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک مغویہ
www.khushabnews.com
 بازیافت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے علاقہ میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری جمعیت گاؤں میں موجود ہے تاہم ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔جبکہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تین ستمبر کو مسمات شازیہ پروین دختر سلیمان سکنہ34ڈی بیتحصیل قائدآباد کو سنیل مسیح ولد وکی مسیح نے اغوا کر لیا ۔ جس پر مغویہ کا والدپولیس کے پاس جانے کی بجائے اپنے طور پر تلاش کرتا رہا 

اس خبر کو بھی پڑھیں:چراغ بالی ڈاکویا مسیحا

مگر جب ناکام ہوا تو علاقہ کے شرپسند عناصر کے ساتھ مل کر اس ضابطہ فوجداری کے جرم کو مذہبی رنگ دینے کے لیے 200افراد کو ساتھ لے کر 36ڈی بی میں جا پہنچا جہاں کرسچین کمیونٹی کے 150کے قریب لوگ اپنے دفاع کے لیے اکٹھے ہو گئے اور لاء اینڈآرڈر کی صورتحال پیدا کر دی گئی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے اس واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خود موقع پر جاکر تما م فریقین کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے تحفظات کو دور کیااور مغویہ کی جلد از جلد بازیابی کی یقین دہانی کروائی اور مقدمہ درج کر کے زیر نگرانیڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ خصوصی ٹیم معہ ایلیٹ فورس بغرض گرفتاری مجرم و برآمدگی مغویہ تشکیل دے دی۔علاقہ میں امن امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔سر دست علاقہ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور شرپسندوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔
;
دوشیزہ اغوا، سینکڑوں افراد کا دھاوا، پولیس کی بھاری نفری تعینات دوشیزہ اغوا، سینکڑوں افراد کا دھاوا، پولیس کی بھاری نفری تعینات Reviewed by Khushab News on 9:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.