پی ٹی آئی کے پاس رونے دھونے کے علاوہ کوئی ایجنڈہ نہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن جوہرآباد سٹی کے صدر حاجی احمد نوازنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن شرافت کی سیاست کی علمبردار ہے اس نظریاتی جماعت کے قائدین پر الزامات لگانے والے ناکام سیاستدانوں کو آئندہ عام انتخابات میں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنی تمام توانائیاں ملک و قوم کا وقار بلند کرنے اور
www.khushabnews.com
 عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے وقف کر رکھی ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف اور اُن کی ہمنوا سیاسی جماعتوں کے پاس ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا کوئی ایجنڈہ نہیں جس کی وجہ سے ہر انتخابی معرکہ آرائی میں اُنھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ حاجی احمد نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے ساڑھے چار سالہ دورِ اقتدار میں ملک کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا عکس جابجا نظر آتا ہے۔ اس لئے آئندہ عام انتخابات میں ہماری جماعت اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کے چاروں صوبوں میں کلین سویپ کرے گی۔
;
پی ٹی آئی کے پاس رونے دھونے کے علاوہ کوئی ایجنڈہ نہیں پی ٹی آئی کے پاس رونے دھونے کے علاوہ کوئی ایجنڈہ نہیں Reviewed by Khushab News on 11:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.